ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جھوٹے وعدے کرکے ملک کوبے وقوف بنایاگیا مشترکہ ریلی میں مایاوتی اور اکھلیش یادو نے مودی حکومت پر کیا حملہ

جھوٹے وعدے کرکے ملک کوبے وقوف بنایاگیا مشترکہ ریلی میں مایاوتی اور اکھلیش یادو نے مودی حکومت پر کیا حملہ

Mon, 08 Apr 2019 10:56:56    S.O. News Service

دیوبند،8؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ اگر بھیڑ کی معلومات پی ایم مودی کو ملے گی تو وہ پاگل ہو جائیں گے اور اگلی بار شراب کے ساتھ ساتھ اور نہ جانے کیا کیا کہیں گے۔اس کا نوٹس نہیں لینا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ طے ہے کہ اب یوپی سے بی جے پی جا رہی ہے اور مہاگٹھ بندھن آ رہا ہے، بشرطیکہ ووٹنگ مشینوں سے چھیڑ چھاڑ نہ ہو۔بی ایس پی سپریمو نے کانگریس کو بھی نشانہ بنایا کہا کہ کانگریس اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہاری۔یہ حالت بی جے پی کی ہوگی۔اس بار اقتدار سے باہر ہوں گے۔اس بار چوکیداری کا ڈرامہ بھی نہیں بچا پائے گا۔چاہے کتنی بھی طاقت نہ لگا لیں۔مایاوتی نے کہا کہ لوگوں کو اچھے دن لانے کا جھوٹا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن ایک چوتھائی وعدے بھی پورے نہیں کئے گئے۔اس بار پھر تمام ہتھکنڈے اپناکر گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انتخابات کا اعلان ہونے کے دن تک افتتاح کیا۔بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ میری پارٹی منشور سے زیادہ کام میں یقین رکھتی ہے۔یہ سب جانتے ہیں۔مایاوتی نے کہا کہ کانگریس نے غریبوں کو آمادہ کرنے کے لئے 6 ہزار روپے ماہانہ دینے کی بات کہی ہے، اس سے غربت دور ہونے والی نہیں ہے۔اگر ہماری حکومت بنتی ہے تو سرکاری اور غیر سرکاری علاقوں میں روزگار دینے کا بندوبست کیا جائے گا۔کانگریس کے فتنہ میں نہیں آنا ہے۔اندرا گاندھی نے بھی ’غریبی ہٹاؤ‘کے نام پر ناٹک بازی کی تھی۔انتخابات کے وقت ہی غریبوں کی یاد کیوں آتی ہے، یہ بھی سوچنے کی بات ہے۔مایاوتی نے کہا کہ میں مسلم سماج کے لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ کانگریس بی جے پی کو ٹکر نہیں دے سکتی ہے، صرف مہاگٹھ بندی ہی انہیں شکست دے سکتے ہیں۔اس لئے مہاگٹھ بندھن کو ہی ووٹ دیں۔


Share: